18 دسمبر 2012 - 20:30

شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت اور شامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی مداخلت کی ایک انتہائی خفیہ سند فاش ہوگئی ہےجس سے معلوم ہوتاہے کہ سعودی عرب کے حکام شام میں دہشت گردوں کی کارروائیوں پر قریبی نگرانی اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنےپر نظررکھے ہوئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الشرق الجدید خبررساں ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت اور شامی حکومت کو گرانے کی سازش میں آل سعود کے ملوث ہونے کے سلسلے میں سعودی وزارت داخلہ کی ایک انتہائی خفیہ سند فاش ہوگئی ہےجس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی حکام شام میں دہشت گردوں کی کارروائیوں پر قریب سے نگرانی کررہے ہیں اور ان کی تمام ضروریات پوری کررہے ہیں۔


اس خفیہ دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے اپنے اعلی افسروں کو شام میں دہشت گردوں کی حمایت پر مامور کر رکھا ہے اور ان افسروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شامی مسلح دہشت گردوں کی مالی معاونت کریں اور انہیں جدید ہتھیار فراہم کریں۔
واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، اسرائیل، قطر اور ترکی شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110